اپوزیشن اتحاد حکومت سےمذاکرات کیلئےراضی ہوگیا

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کردی ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا مذاکرات کے معاملے پر حکومت کو مثبت جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیصلہ اسلام آباد میں گزشتہ رات اپوزیشن اتحاد کی مشاورتی نشست میں کیا گیا، مشاورتی اجلاس میں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، شاہد خاقان عباسی اور مصطفیٰ نواز کھوکھربھی شریک ہوئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، سلمان اکرم راجا، شاہد خاقان اور دیگر نے اپوزیشن قیادت کو حکومت سے رابطےکامشورہ دیا۔
ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس اپوزیشن اتحاد کے فیصلوں کے بعد مذاکراتی عمل پر پیشرفت کریں گے جبکہ اپوزیشن قائدین رمضان المبارک میں اہم حکومتی شخصیات سےرابطہ کریں گے۔
