’’واٹس ایپ‘‘ نے کونسا دھماکہ خیز فیچر متعارف کروا دیا

سوشل میڈیا میں ہر گزرتے دن کے ساتھ جدت آ رہی ہے، اب پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے زیادہ سے زیادہ بڑی فائل بھیجنے کا جدید ترین ٹول متعارف کروا دیا ہے جس کی مدد سے صارفین ایک دوسرے کو 2 جی بی تک فائل بھیج کر سکیں گے۔ اس سے پہلے واٹس ایپ نے حال ہی میں میسیج پر ’ایموجیز‘ کے ذریعے ریپلائی کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا، اسکے علاوہ میسیجنگ ایپ نے کسی بھی گروپ میں میمبرز کی تعداد بڑھانے کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا۔ اب کمپنی نے میسیج کے ذریعے 2 جی بی مواد تک بھیجنے کی اجازت بھی دے دی، اب پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین میسیجز کے ذریعے 2 جی بی کی ویڈیو، آڈیو اور ڈاکیومینٹس فائل آسانی سے بھیج سکیں گے۔
واٹس اپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر تاحال کچھ صارفین میسیجز کے ذریعے 2 جی بی تک مواد بھیجنے سے قاصر ہیں تو انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں، جلد ہی ان کے پاس بھی نیا فیچر کام شروع کر دے گا۔ واٹس ایپ انتظامیہ نے اس بات کو بھی یقینی بنایا ہے کہ میسیجز کے ذریعے بھیجے جانے والے مواد کی کوالٹی متاثر نہ ہو، میسیجز کے ذریعے 2 جی بی مواد بھیجنے کی اجازت دیئے جانے کے بعد اب واٹس ایپ سب سے زیادہ مواد بھیجنے کی اجازت دینے والی اپیلی کیشن بن گئی۔ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ گوگل کی جی میل پر بھی صارفین ایک ای میل کے ذریعے 25 ایم بی تک مواد بھیج سکتے ہیں۔
تاریخی اقدام، اسلام آباد ہائیکورٹ کی لائیو سٹریمنگ کا فیصلہ
یعنی جی میل صارفین واٹس ایپ کے مقابلے 1900 فیصد کم مواد بھیج سکتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ مائیکرو سافٹ کی آؤٹ لک ای میل پر بھی صارفین کو 20 ایم بی مواد بھیجنے کی اجازت ہوتی ہے، یہاں تک انسٹاگرام اور فیس بک بھی میسیجز کے ذریعے 2 جی بی مواد بھیجنے کی اجازت نہیں دیتے۔ واٹس ایپ کی طرح صرف ٹیلی گرام ایپلی کیشن ایک میسیج کے ذریعے 2 جی بی مواد بھیجنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ باقی تمام ایپس جن میں زوم، اسنیپ چیٹ، اسکائپ، گوگل چیٹ اور لنکڈ ان بھی شامل ہیں وہ 2 جی بی ڈیٹا شیئر کرنے کی اجازت نہیں دیتیں۔
