مہوش حیات کی فلم نے ماہرہ خان کی فلم کو پیچھے چھوڑ دیا

بڑی عید کے موقع پر مہوش حیات اور ہمایوں سعید کی فلم ‘لندن نہیں جاؤں گی’ نے ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم ‘قائد اعظم زندہ باد’ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

عید الاضحیٰ پر ریلیز کی گئی تین پاکستانی فلموں ‘لندن نہیں جاؤں گا، قائد اعظم زندہ باد اور لفنگے’ کی کمائی کا سلسلہ جاری ہے، تاہم اس کمائی میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم نے ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تینوں پاکستانی فلموں کو عید کے روز 10 جولائی کو ہولی وڈ فلم ‘تھور: لو اینڈ تھنڈر’ کے ساتھ پیش کیا گیا تھا، دیگر فلمیں بھی سینماؤں میں پیش کی جا رہی تھیں۔

استعفے کے مطالبے پر الیکشن کمشنر نے عمران کو ٹھینگا دکھا دیا

عید سے۔پہلے ہی خیال کیا جا رہا تھا کہ اس بار پاکستانی فلمیں زیادہ کمائی کریں گی، تاہم زیادہ تر لوگوں کا خیال تھا کہ فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ‘قائد اعظم زندہ باد’ کمائی میں سب فلموں کو پیچھے چھوڑ دیں گی، تاہم ایسا نہیں ہوا۔ پاکستانی فلموں کی کمائی پر نظر رکھنے والے پیج ‘لولی وڈ پکچر’ کے مطابق ‘لندن نہیں جاؤں گا’ نے ریلیز کے پہلے دو دنوں میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے 9 کروڑ روپے بٹورے جب کہ ‘قائد اعظم زندہ باد’ نے دنیا بھر سے 6 کروڑ 80 لاکھ روپے کمائے۔

جہاں عالمی سطح پر ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم نے زیادہ کمائی کی، وہیں مقامی سینما میں بھی ان کی فلم نے فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم سے کمائی میں میدان مارا۔ ‘قائد اعظم زندہ باد’ نے پاکستان میں ابتدائی دو دن میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے قریب جب کہ ‘لندن نہیں جاؤں گا’ نے سوا دو کروڑ روپے کے قریب کمائی کی۔ فلموں کی کمائی سے متعلق اعداد و شمار کو ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ نے بھی ری ٹوئٹ کیا۔ دونوں فلموں کے علاوہ ہارر کامیڈی فلم ‘لفنگے’ بھی ملک بھر میں بارشوں کے باوجود اچھی کمائی کی، تاہم اس کی کمائی باقی دونوں فلموں کے مقابلے کم رہی۔

پاکستان میں بارشوں کی وجہ سے فلموں کی کمائی متاثر ہوئی، پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عید کے دوسرے روز شدید بارشیں ہونے کی وجہ سے شائقین گھروں تک محدود رہے اور سینما ہال زیادہ تر خالی دکھائی دیے۔ تاہم عید کے پہلے روز کراچی سمیت لاہور اور اسلام آباد میں شائقین نے سینماؤں کا رخ کیا اور تیسرے روز بھی شائقینوں کا رش سینماؤں میں دیکھا گیا۔

Back to top button