لِپ فلرز ختم کروانے پر عرفی جاوید کا چہرہ بگڑ گیا،ویڈیو وائرل

بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا پر منفرد فیشن اسٹائل سے شہرت پانے والی عرفی جاوید نے لپ فلرز ہٹوانے کی وجہ واضح کر دی۔

حال ہی میں عرفی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ہونٹ سوجے ہوئے نظر آئے، جس کے بعد یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں عرفی نے بتایا کہ ان کے فلرز اپنی جگہ سے ہٹ چکے تھے، اسی لیے انہوں نے انہیں ہٹوانے کا فیصلہ کیا۔

ویڈیو کے کیپشن میں عرفی نے لکھا، "یہ کوئی فلٹر نہیں ہے، میں نے اپنے فلرز ختم کروا دیے ہیں کیونکہ وہ بہت زیادہ خراب ہو گئے تھے۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ مستقبل میں دوبارہ فلرز کروائیں گی، لیکن اس بار قدرتی انداز میں۔

Back to top button