اڑان پاکستان ملک کی ترقی اور آگے بڑھنے کا منصوبہ ہے: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ’اُڑان پاکستان‘ ملک کی ترقی اور آگے بڑھنے کا جامع منصوبہ ہے، جسے ماہرین کی رہنمائی میں کئی مہینوں کی مشاورت کے بعد حتمی شکل دی گئی۔

’اُڑان پاکستان‘سمر سکالرز کے منتخب طلبہ سے گفتگو میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس پروگرام میں ملک بھر سے نوجوانوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس نئی نسل کی کہکشاں سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں صرف ان لوگوں کو جانتا ہوں جو کارکردگی دکھاتے ہیں، اور یہی کارکردگی ہی اصل معیار اور تبدیلی کی بنیاد ہے۔ اگر ہم قومی خدمت میں ناکام رہے تو اس کے نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ قوم کی خدمت ہی وہ راستہ ہے جس سے ہم اپنا سر فخر سے بلند کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے کٹھن حالات اور چیلنجز پر قابو پانے کےلیے مسلسل محنت کی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عوامی خدمت ہماری اولین ذمہ داری ہے، اور ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ ٹیم ورک، شفاف کارکردگی اور عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، اور ایسی کارکردگی دکھانے والے افراد ہی ہماری اصل پہچان ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مشکل ترین حالات میں حکومت سنبھالی، اور 2023 میں اکثر لوگوں کا خیال تھا کہ ملک دیوالیہ ہو جائے گا، لیکن مجھے یقین تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پانے سے ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے اور ہم نے یکجہتی سے ملک کو آگے لے جانے کا عزم کیا۔ ان کے مطابق سنجیدہ، پُرخلوص کوششوں اور ٹیم ورک کے ذریعے مثبت نتائج حاصل ہوئے۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ کرپشن اور سفارش کے کلچر کا خاتمہ کر کے میرٹ اور شفافیت کو فروغ دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور صرف ایک شعبے میں انفورسمنٹ کے باعث محصولات 12 ارب سے بڑھ کر 50 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم نےکہا کہ حکومت کے مؤثر اقدامات کے نتیجے میں معیشت کے اہم اشاریے بہتر ہوئےہیں۔ پالیسی ریٹ کو کم کرکے 11 فیصد کردیا گیا ہے،جس سے توقع ہے کہ لوگ بینکوں سے سرمایہ نکال کر معیشت میں عملی طور پر حصہ لیں گے۔

پی ٹی آئی کے یوتھیا بریگیڈ نے ابصار عالم کو نشانے پر کیوں لے لیا ؟

ان کا کہنا تھا کہ اُڑان پاکستان پروگرام نوجوانوں کو مختلف وزارتوں، شعبوں اور اداروں میں سیکھنے کے مواقع فراہم کرے گا، تاکہ وہ ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔

Back to top button