امریکا نے مشرقِ وسطیٰ جنگ میں بطور ثالث پاکستان کے اہم کردار پر مہر ثبت کردی

پاکستان نے عالمی امن و استحکام کے فروغ میں اپنی مؤثر سیاسی اور عسکری سفارت کاری کے ذریعے اہم کردار ادا کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔

امریکا کے مشرقِ وسطیٰ کے لیے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف نے امریکا ایران جنگ میں بطور ثالث پاکستان کے اہم کردار پر مہر ثبت کردی۔ امریکی کابینہ میں گفتگو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ امن معاہدے کے فریم ورک کے لیے تیار کی گئی 15 نکاتی ایکشن پلان پاکستان کے ذریعے ایران تک پہنچایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان ایک مؤثر ثالث کے طور پر اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور اسی کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان مثبت پیغامات اور مذاکرات کو فروغ ملا ہے۔

پاکستانی کوششوں سے 2 ایرانی رہنمائوں کو امریکی ٹارگٹ لسٹ سے نکالا گیا، رائٹرز

بین الاقوامی ماہرین کے مطابق پاکستان کی دانشمندانہ پالیسیوں اور مؤثر حکمت عملی نے ایک ممکنہ بڑے تنازع کو کم کرنے میں مدد دی ہے۔ ان کے نزدیک امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں پاکستان کی ثالثی اس کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت اور اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ متوازن خارجہ پالیسی اور کامیاب سفارت کاری کے باعث پاکستان عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو مزید مستحکم بنا رہا ہے۔

Back to top button