امریکا : بم بنانے کا دعویدار افغان شہری گرفتار

امریکی ریاست ٹیکساس میں بم بنانے کا دعویٰ کرنے والے افغانستان کے شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق گرفتار افغان شہری کی شناخت محمد داؤد الوکزئی کے نام سےہوئی ہے،افغان شہری نے بم بنانے سے متعلق ٹک ٹاک پر ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی،ویڈیو میں افغان شہری نے کہاتھا کہ وہ بم سے فورٹ ورتھ شہر کو نشانہ بنائےگا۔
یاد رہے کہ افغان شہری محمد داؤد الوکزئی کو 7 ستمبر 2022ء کو امریکا میں مستقل رہائش (گرین کارڈ) دیا گیاتھا، داؤد الوکزئی کو منگل کے روز ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے حراست میں لیاگیا تھا اور اب اس پر مقدمہ چلایا جارہا ہے۔
ٹرمپ نےغیرملکیوں کی امیگریشن معطل کردی
خیال رہےکہ گزشتہ دنوں امریکی تفتیش کاروں نے وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنےوالے افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کو گرفتار کیاتھا،رحمان اللہ بھی 2021ء میں امریکا آیا تھا۔
