امریکا اور ایران دونوں ڈیل کرنا چاہتے ہیں : صدر ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران دونوں ہی ڈیل کرنا چاہتے ہیں اور اسرائیل بھی اس پیشرفت پر خوش ہے، تاہم ایران کے ساتھ معاہدہ ہونے کی گارنٹی نہیں دےسکتا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران نے خود مذاکرات کےلیے رابطہ کیا ہے، امریکا نے ایران کو اس کے جہازوں پر بھرا تیل فروخت کرنے کی اجازت دی ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہونے کی گارنٹی نہیں دےسکتا۔ اگر ڈیل ہوئی تو خطے اور ایران کےلیے اچھا آغاز ہوگا۔
امریکی صدر نے کہا کہ مذاکرات میں فریقین کئی نکات پر راضی ہیں،اگر ڈیل ہوگئی تو ایران کا افزودہ یورینیم امریکا کے استعمال میں لائیں گے۔اگر بی 52 بمبار سے حملہ نہ کرتے تو ایران چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا لیتا۔
صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکی فوجی ایران میں داخل ہوں گے،جس پر صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ ہم حکمت عملی پر بات نہیں کرتے۔
