امریکا اور اسرائیل نے 2 ایرانی رہنمائوں کو عارضی طور پر ٹاگٹ لسٹ سے نکال دیا

 امریکا اور اسرائیل نے ممکنہ امن مذاکرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران کے دو اعلیٰ عہدیداروں کو وقتی طور پر اپنی ٹارگٹ لسٹ سے نکال دیا ہے۔

 غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کو چند دنوں کے لیے اس فہرست سے خارج کیا گیا ہے، جس کا مقصد سفارتی عمل کو آگے بڑھانا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے اعلیٰ سطح پر بات چیت شروع کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مزید برآں، ترکی، پاکستان اور مصر اس وقت ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے امریکا اور ایران کو فوری مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ پہلے جنگ بندی ممکن بنائی جا سکے اور اس کے بعد باقاعدہ مذاکرات کا آغاز ہو۔

پاکستان کی نیت صاف،امریکی ،اسرائیلی قابل اعتبارنہیں،ایرانی وزارت خارجہ

تاہم، حکام کا ماننا ہے کہ دونوں ممالک کے مؤقف میں نمایاں فرق موجود ہے، جس کے باعث کسی بھی ممکنہ مذاکرات کی کامیابی کے امکانات محدود دکھائی دیتے ہیں۔

Back to top button