امریکہ کا پاک فوج کے بیان سے مکمل اتفاق کا اعلان

امریکہ نے امریکی سفیر کے حوالے سے خط اور اس پر ترجمان پاک فوج کی بریفنگ کے حوالے سے مکمل اتفاق کیا ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے بریفنگ میں بتایا کہ نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دیتے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سازش سے متعلق ہمارا پیغام اورموقف واضح ہے۔ پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے بلکہ پرامن جمہوری اصولوں اورانسانی حقوق کوسپورٹ کرتے ہیں، امریکا اورپاکستان کے 75سال سے تعلقات ہیں جوبہت اہم ہیں، پاک فوج کے ترجمان کے بیان سے متفق ہیں۔
جوہری معاہدے کی بحالی سے پہلے امریکہ کچھ پابندیاں ختم کرے، ایران
ترجمان محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا پرلگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کرپاکستان اورخطے میں امن اورخوشحالی کے لئے کام جاری رکھنا چاہتے ہیں، شہبازشریف کو پارلیمنٹ سے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد مبارکباد دی تھی۔
