امریکی محکمہ دفاع نےاسرائیل کو 6.5 ارب ڈالر کےدفاعی سازو سامان کی فروخت کی اجازت دیدی

امریکی محکمہ دفاع نے اسرائیل کو 6.5 ارب ڈالر مالیت کے جدید دفاعی سازوسامان کی فروخت کی اجازت دے دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ اس معاہدے کے تحت اسرائیل کو متنوع قسم کا فوجی سامان فراہم کیا جائے گا، جس کا مقصد اس کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنا ہے۔
امریکی سینٹکام کی آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں پر ایران کو وارننگ
محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ اس فروخت میں 3.8 ارب ڈالر کے جدید اپاچی ہیلی کاپٹرز اور تقریباً 1.98 ارب ڈالر مالیت کی جدید لائٹ وہیکلز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اسرائیل کو نیمر آرمڈ پرسنل کیریئرز کے لیے پاور پیکجز، لاجسٹک معاونت اور دیگر ضروری عسکری آلات بھی مہیا کیے جائیں گے۔
