امریکا اور اسرائیل کا ایران کے اہم ترین جوہری مرکز نطنز پر حملہ

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے ایران کے اہم ترین جوہری مرکز نطنز کو نشانہ بنایا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس حملے میں پہلی بار بنکر بسٹر بم استعمال کیے گئے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہےکہ یہ حملہ بین الاقوامی قوانین اور این پی ٹی (جوہری عدم پھیلاؤ معاہدہ) کی خلاف ورزی ہے۔خوش قسمتی سے کسی قسم کی تابکاری خارج نہیں ہوئی اور نہ ہی اردگرد کے علاقوں کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی نطنز پر یکم مارچ اور گزشتہ برس بھی حملہ کیا جاچکا ہے اور ان حملوں کےبعد بھی تابکار مواد کے اخراج کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا تھا۔گذشتہ سال جون میں امریکا نے ایران کی تین جوہری تنصیبات نطنز،فردو اور اصفہان پر بمباری کی تھی اور بعد ازاں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھاکہ ان حملوں نے ایرانی جوہری پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اس حملے میں اپنے ملوث ہونےکی تردید کرتےہوئے کہا ہےکہ یہ کارروائی امریکا نے کی ہے اور وہ امریکی سرگرمیوں پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔
