مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں ، ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی اڈوں کو دوبارہ نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، آیت اللہ خامنہ ای نے گزشتہ ماہ قطر میں واقع العدید امریکی فضائی اڈے پر کیے گئے ایرانی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں تھا، بلکہ ایک "بڑا کارنامہ” تھا  اور ایسا حملہ دوبارہ بھی ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو خطے میں امریکی اڈوں تک پہنچنے کی مکمل صلاحیت حاصل ہے، اور ضرورت پڑنے پر اس صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔

مخصوص نشستوں پر حلف میں تاخیر: مسلم لیگ ن کا پشاور ہائی کورٹ سے رجوع

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) نے بھی اس حملے کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 23 جون کو ایران کی جانب سے فائر کیا گیا بیلسٹک میزائل قطر میں واقع العدید اڈے کے ایک اہم مواصلاتی ڈوم پر آ گرا تھا۔ اس حملے کے بعد متاثرہ مقام کی سیٹلائٹ تصاویر بھی منظر عام پر آ چکی ہیں، جن میں عمارت کو شدید نقصان دکھایا گیا ہے۔

ایرانی حملے کے بعد امریکا کے چیئرمین آف جوائنٹ چیفس، جنرل ڈین کین، نے بھی اس واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی انٹیلیجنس کو اس حملے کی پیشگی معلومات تھیں، جس کے باعث ضروری حفاظتی اقدامات بروقت کیے گئے۔

Back to top button