امریکا نےایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی شروع کردی

امریکا نے ایران کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے ایرانی بندرگاہوں پر آنے اور وہاں سے جانے والی تمام بحری آمدورفت کی ناکہ بندی کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی ملک کے جہازوں کو ایرانی بندرگاہ یا ساحلی علاقوں تک جانے نہیں دیا جائے گا تاہم آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اُن جہازوں کو نہیں روکا جائے گا جو ایرانی بندرگاہوں کے بجائے دیگر ممالک کی جانب جا رہے ہوں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے 158 ایرانی بحری جہاز مکمل طور پر تباہ کر دیے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس وقت ایران کی بحریہ سمندر کی تہہ میں پڑی ہوئی ہے۔

 

Back to top button