امریکی شہری لاٹری ٹکٹ سے 1 لاکھ ڈالر جیت گیا

امریکی ریاست آئیووا کے رہائشی کو سالگرہ کے تحفے میں ملنے والے لاٹری ٹکٹ نے اس کی زندگی بدل دی۔کرسچن جانسن نامی شخص نے 1 لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔
جانسن نے اپنی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر دوستوں کے ساتھ جشن کے دوران "میگا کراس ورڈ اسکریچ آف” لاٹری ٹکٹ تحفے میں حاصل کیا، جو اس کی گرل فرینڈ نے مکمل اسکریچ کیا۔
آئیووا لاٹری حکام سے گفتگو کرتے ہوئے جانسن نے بتایا کہ جب ان کی گرل فرینڈ نے ٹکٹ کو مکمل اسکریچ کرنے کے بعد انہیں دکھایا، تو وہ پہلے پہل حیرت زدہ رہ گئے۔ "وہ صرف اتنا کہہ رہی تھی، ‘یہ دیکھو! کیا یہ واقعی سچ ہے؟'”
جانسن نے کہا کہ شروع میں تو انہیں یقین ہی نہیں آیا، لگا جیسے کوئی مذاق ہو رہا ہو۔ "یہ سب کچھ غیر حقیقی لگا، میں پوری رات سو نہیں سکا تاکہ خود کو یقین دلا سکوں کہ یہ خواب نہیں حقیقت ہے۔”
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی انعامی رقم کے استعمال کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، لیکن یہ رقم ان کے لیے ذہنی سکون کا باعث ضرور بنے گی۔
