امریکی شہریوں کو سعودی عرب چھوڑنے کیلئےالرٹ جاری

امریکی سفارتخانے نےامریکیوں کو میزائل کےحملےبڑھنےکےبعد سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔
امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں موجود امریکی کمرشل فلائٹس کے ذریعہ ملک چھوڑ دیں۔
سفارتخانے نے کہا کہ سعودی فضائی حدود میں میزائل اور ڈرون خطرات بڑھ رہے ہیں۔ ریاض، جدہ اور دمام کے ایئر پورٹس فعال ہیں۔
امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی وارننگ سسٹم کی ہدایات پر عمل کریں۔
واضح رہے کہ قطر نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے میں ملک کے سب سے بڑے گیس صنعتی مرکز راس لفان انڈسٹریل سٹی کو نمایاں نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد مقامات پر آگ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔
قطر کی سرکاری انرجی کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ تمام ملازمین محفوظ ہیں تاہم بعد ازاں جاری بیان میں بتایا گیا کہ دیگر ایل این جی تنصیبات پر بھی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آگ لگی اور نقصان ہوا ہے۔
