امریکا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے باہر آسکتا ہے: صدر ٹرمپ

 

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہےکہ امریکا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران کے ساتھ جاری جنگ سے باہر آسکتا ہے، امریکا کا مقصد ایران میں حکومت تبدیل کرنا نہیں تھا۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا زیادہ عرصہ ایران میں نہیں رہے گا اور جنگ کا مقصد تقریباً حاصل کیا جاچکا ہے،اس کارروائی کا اصل ہدف ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تھا، جو پورا ہوگیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں رجیم چینج پہلے ہی ہوچکی ہے لیکن رجیم چینج امریکا کا مقصد نہیں تھا،دو سے تین ہفتوں میں ایران جنگ سے نکل جائیں گے،ممکنہ طور پر اس سے پہلے ڈیل ہوسکتی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ضروری نہیں اور امریکا اپنی مرضی سے جنگ کا خاتمہ کرسکتا ہے اور واشنگٹن کے پاس ایسے تمام آپشنز موجود ہیں جن کے ذریعے بغیر کسی معاہدےکے بھی فوجی کارروائی روکی جاسکتی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اگلے 4 سے 5 سال تک جوہری ہتھیار نہیں بناسکے گا،جب وہ جوہری ہتھیار بنانے کے قابل ہوگا تو امریکا میں پھر میرے جیسا کوئی صدر آئے گا اور نیا صدر پھر ایران کو تباہ کر دےگا کیوں کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہو۔

 ایران نے معاہدہ نہ کیا توجنگ فیصلہ کن ہوگی،امریکی وزیردفاع

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو دوبارہ تعمیر کرنے میں 15 سے 20 سال لگیں گے،ایران کے پاس نہ نیوی ہے نہ فوج اور نہ ائیر فورس،ایران کے پاس قیادت موجود نہیں، ان کے لیڈرز کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

 

Back to top button