ایران پر حملے: امریکی عوام تقسیم، ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی

امریکا میں حالیہ ایرانی حملوں کے حوالے سے عوامی رائے میں واضح تقسیم دیکھی گئی ہے۔ جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں بھی کمی آئی ہے۔
ایپسوس کے سروے کے مطابق ہر چار امریکیوں میں صرف ایک شہری ایران پر امریکی حملوں کا حامی نکلا، جبکہ 43 فیصد نے اس کی مخالفت کی اور 29 فیصد اس بارے میں یقینی فیصلہ نہیں کر سکے۔
سروے کے نتائج سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ حملوں کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں ایک فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
سروے میں 56 فیصد امریکیوں نے کہا کہ ٹرمپ بیرونِ ملک امریکی فوج کے استعمال کے معاملے میں حد سے زیادہ تیار رہتے ہیں، جس میں 87 فیصد ڈیموکریٹس، 60 فیصد آزاد ووٹرز اور 23 فیصد ری پبلکنز شامل تھے۔
امریکی اسرائیلی حملوں میں 48 ایرانی رہنما ہلاک ہو چکے ہیں،ٹرمپ
علاوہ ازیں، 55 فیصد ری پبلکنز ایران پر حملوں کے حامی ہیں جبکہ 13 فیصد نے مخالفت کی۔ آزاد ووٹرز میں سے 44 فیصد نے کہا کہ اگر تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھیں تو وہ جنگ کی حمایت نہیں کریں گے۔
یہ سروے 12,082 افراد سے آن لائن کیا گیا اور اس میں 3 فیصد کے امکانِ غلطی کا ذکر کیا گیا ہے۔
