امریکی ڈالر کی اونچی اڑان، سٹاک مارکیٹ میں مندی
امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا، سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے باعث بڑی مندی ریکارڈ کی گئی، سرمایہ کاروں کا اربوں روپے کا نقصان ہو گیا۔
سٹیٹ بینک اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 18 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 176 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 92 پیسے ہو گئی۔
مارکیٹ میں 325.59 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 45082.30 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔کاروبار میں 0.72 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 13 کروڑ 30 لاکھ 20 ہزار 310 شیئرز کا لین دین ہوا۔