امریکا نے ایران پر 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم داغ دیا

امریکا نے ایران پر 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم (بنکر بسٹر) داغ دیا۔جس کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکا نے ایران کے علاقے اصفہان میں ایک بڑے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بناتے ہوئے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم (بنکر بسٹر) سے حملہ کیا،اس کارروائی کے بعد زوردار دھماکے ہوئے، جن کی ویڈیوز منظرعام پر آ گئی ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق حملے کا ہدف اصفہان کا اسلحہ ڈپو تھا، اور یہ کارروائی ایران کو سخت پیغام دینے کے مقصد سے کی گئی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
اگرچہ کچھ رپورٹس میں اصفہان کو جوہری تنصیبات کے حامل علاقے کے طور پر پیش کیا گیا ہے، اس حملے میں زیادہ تر فوجی انفراسٹرکچر اور اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔
ادھر ایران کے دارالحکومت تہران میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکوں سے مشرقی تہران کے کچھ علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی، بجلی کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔
