پاکستان میں امریکی سفارتحانے نے سروسز عارضی طور پر معطل کردیں

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور پاکستان کے دیگر شہروں میں امریکی قونصل خانوں کی سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ یہ اقدام موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیشِ نظر اٹھایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ساتھ ساتھ کراچی، لاہور اور پشاور میں واقع امریکی قونصل خانوں میں ویزا اپائنٹمنٹس اور امریکی شہری خدمات، جیسے پاسپورٹ کی درخواستیں، عارضی طور پر موقوف کر دی گئی ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: پاکستان کی فضائی حدود سے اوور فلائنگ میں غیر معمولی اضافہ

یہ بندش 2 مارچ 2026 کے لیے نافذ کی گئی ہے، جبکہ نئے شیڈول کے بارے میں بعد میں اطلاع دی جائے گی۔ سروسز کی معطلی کا مقصد سفارتی عملے اور زائرین کی حفاظت ہے، کیونکہ گزشتہ روز آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ملک بھر میں امریکی سرکاری دفاتر کے باہر مظاہرے اور جھڑپیں دیکھنے میں آئیں، جن میں متعدد افراد ہلاک بھی ہوئے۔

تاہم، اہم اور ایمرجنسی کیسز میں محدود سروسز فراہم کی جا سکتی ہیں۔

Back to top button