امریکا کاسستےایرانی ڈرونزکومہنگےمیزائلوں سےگرانےپرتشویش کااظہار

امریکا نے ایران کے 30 ہزار ڈالر کا ڈرون گرانے کیلئے ایک کروڑ 35 لاکھ کا پیٹریاٹ میزائل استعمال کرنے پرتشویش کااظہار کردیا۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق ایران کے پاس ہزاروں ڈرونز ہیں اس لیے سستا دفاعی نظام ناگزیر ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پینٹاگون یوکرین سے انٹرسیپٹرز ڈرون خریدنے پر غور کررہا ہے، یوکرین نے سستے انٹرسیپٹر ڈرون تیار کیے ہیں جن کی قیمت چند ہزار ڈالر ہے۔ یوکرین کے انٹرسیپٹر ڈرون روس کے خلاف کامیابی سے استعمال ہوتے ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین خلیجی ممالک میں اپنے ماہرین کو تعینات کرنے پر غور کر رہا ہے تاکہ ایران کے ڈرونز اور میزائلوں کے خلاف دفاع میں مدد فراہم کی جا سکے۔

صدر زیلنسکی نے بتایا کہ انہوں نے گذشتہ دو دنوں میں متحدہ عرب امارات، قطر، اردن اور بحرین کے رہنماؤں سے بات چیت کی ہے۔

انہوں نے اپنے وزرا اور فوجی کمانڈروں کے ساتھ مشورے کے بعد خلیجی ممالک کی مدد کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا ہے، جس میں یوکرین کی حفاظت اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

صدر زیلنسکی نےبیان میں کہا کہ یوکرین زندگیوں کے تحفظ اور خطے میں حالات کے استحکام میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔

Back to top button