امریکہ نے ایف ڈی اے کی وزن کم کرنے والی گولی کی منظوری دیدی

امریکا کے عالمی طور پر مستند ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے وزن کم کرنے والی معروف دوا ویگووی کو باضابطہ طور پر منظوری دے دی۔
اس پیش رفت کو موٹاپے کے علاج میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اب مریضوں کے لیے انجیکشن کے بجائے روزانہ استعمال کی جانے والی گولی دستیاب ہوگی۔
یہ نئی گولی بھی اسی فعال جزو سیمگلوٹائیڈ پر مشتمل ہے جو پہلے سے ویگووی اور ذیابیطس کے علاج میں استعمال ہونے والے انجیکشن اوزیمپک میں بھی موجود ہے جو ہفتہ وار استعمال کی جاسکتی تھی۔
کلینیکل آزمائشوں میں ویگووی کی گولی نے تقریباً وہی نتائج دکھائے جو انجیکشن کی صورت میں دیکھے گئے یعنی اوسطاً 64 ہفتوں میں 14 فیصد وزن میں کمی جبکہ پلیسبو استعمال کرنے والوں میں صرف 2 فیصد کمی دیکھی گئی۔
کمپنی کے مطابق ویگووی کی گولی جنوری 2026 سے امریکا میں ڈاکٹر کے نسخے پر دستیاب ہو گی جب کہ ابتدائی خوراک کی قیمت 149 ڈالر رکھی گئی ہے۔
جیسے جیسے دوا کی خوراک میں اضافہ ہو گا قیمت بھی بڑھنے کا امکان ہے تاہم انشورنس رکھنے والے مریضوں کے لیے اخراجات نسبتاً کم ہوں گے۔
