غزہ میں فوجی دستے بھیجنے پر غور کی پیشکش پر امریکا پاکستان کا شکر گزار ہے: مارکو روبیو

 

 

 

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک نے غزہ میں اپنے فوجی دستے بھیجنے سے متعلق کچھ سوال پوچھے ہیں اور اس کے بعد غزہ میں فوجی دستے بھیجنے پر غور کرنے کی پیشکش کی ہے جس پر امریکا پاکستان کا شکر گزار ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے سوال کیاگیا کہ کیا پاکستان نے امریکا کو اس بات پر اپنی رضامندی سے آگاہ کردیا ہےکہ پاکستان غزہ میں امن و امان کے قیام کےلیے اپنے فوجی دستے بھیجے گا؟

صحافی کے سوال پر مارکو روبیو نے کہاکہ ہم پاکستان کے بہت شکر گزار ہیں کہ اس نے غزہ امن منصوبے کا حصہ بننےیا کم از کم اس پر غور کرنےکی پیشکش کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ ان کے خیال میں پاکستان سمیت دیگر ممالک ابھی کچھ سوالوں کےجواب چاہتے ہیں اور اس کے بعد ہی ہم کسی ملک سے یہ کہہ سکیں گےکہ وہ غزہ امن منصوبے کےلیے اپنی خدمات پیش کرے۔

مارکو روبیو کاکہنا تھاکہ لیکن مجھے پورا یقین ہےکہ بہت سے ممالک ایسے ہیں جو اس تنازعے میں شریک ہر فریق کےلیے قابل قبول ہیں اور جو آگے بڑھ کر غزہ استحکام فورس کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

 

Back to top button