امریکا نےگولڈ کارڈ ویزا سکیم متعارف کرادی

امریکا نے امیر تارکین وطن کے لیے گولڈ کارڈ ویزا سکیم متعارف کرادی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر تارکین وطن کے لیے ایک نئی سکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے خوشحال افراد ایک ملین ڈالر ادا کرکے امریکا کا گولڈ کارڈ ویزا حاصل کرسکیں گے، اس کے ساتھ 5 ملین ڈالر مالیت کا پلاٹینم کارڈ بھی جلد متعارف کرایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گولڈ کارڈ کے خواہشمند افراد کو ہوم لینڈ سیکیورٹی کو 15 ہزار ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی، بیک گراؤنڈ چیک مکمل کرانا ہوگا اور ایک ملین ڈالر کی ادائیگی کے بعد انہیں ریکارڈ وقت میں امریکی رہائش مل سکے گی۔

رواں سال ستمبر میں ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت انفرادی درخواست گزاروں کے لیے ایک ملین ڈالر جبکہ کمپنیوں کے لیے اپنے ملازمین کی سپانسرشپ پر 2 ملین ڈالر مقرر کیے گئے ہیں۔ کمپنیاں اس کے علاوہ ہر سال 20 ہزار ڈالر کی سالانہ فیس اور کسی ملازم کو ٹرانسفر کرنے کی صورت میں ایک لاکھ ڈالر کی فیس بھی ادا کریں گی۔

 

 

Back to top button