امریکا ایران کشیدگی: متعدد ممالک نے مشرقِ وسطیٰ کے لیے فضائی آپریشن معطل کر دیے

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہو گیا ہے، جس کے تحت فرانس نے مشرقِ وسطیٰ کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

اماراتی میڈیا کے مطابق امریکا ایران کشیدگی کے پیشِ نظر نیدرلینڈز نے بھی متحدہ عرب امارات کے لیے فضائی آپریشن روک دیا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر بند کر دی ہیں، جبکہ کینیڈا نے تل ابیب جانے والی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا نے اسرائیل جانے والی پروازوں میں احتیاطی تبدیلیاں کی ہیں، جبکہ جرمنی نے بھی ایران کے لیے فضائی سروس معطل کر دی ہے۔

Back to top button