امریکا ایران جنگ : بھارت کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ بے نقاب

پاکستان کی عالمی اہمیت سے خوف زدہ بھارت دنیا کے امن کا دشمن بن گیا، پاکستان اور خطے کے امن کےخلاف بھارت کی سازش بےنقاب ہوگئی۔

پاکستان اور خطے کے امن کے خلاف بھارت اور افغانستان کی مبینہ سازش بےنقاب ہوگئی ہے،جس کے تحت سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم چلائی جارہی ہے۔پاکستان کےخلاف مصنوعی ایرانی رد عمل افغانستان سے آپریٹ اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلایا گیا۔

اس پورے آپریشن کے ماسٹر مائنڈ اکاؤنٹس بھارتی نکلے،بیانیہ سازی،کنٹرول اور سٹریٹجک ڈائریکشن بھارتی اکاؤنٹس کے ذریعے کی گئی۔بھارت اور افغانستان نے عالم اسلام میں بداعتمادی اور تقسیم پیدا کرنےکا خطرناک منصوبہ بنایا۔

ماہرین کے مطابق بھارت صرف پاکستان نہیں امریکہ،ایران اور پورے خطے کےخلاف سرگرم ہے،بھارت افغانستان مربوط انفارمیشن وارفیئر خطے کے امن، سفارت کاری اور استحکام پر براہ راست حملہ ہے۔

مبصرین کا کہنا ہےکہ بھارتی سازش بےنقاب کرکے پاکستان کا عالمی کردار ایک بار پھر نمایاں ہوگیا،ثابت ہوگیا مذاکرات کے ہر دشمن کےخلاف پاکستان اور ادارے پوری طرح چوکنا ہیں،پاکستان کے عوام کو بھی اپنی حکومت اور اداروں سے بداعتمادی پیدا کرنے کی ہر سازش سے چوکنا رہنا ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مہم میں جعلی ایرانی آئی ڈیز کا سہارا لےکر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ گھڑا گیا اور عالمی سطح پر ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔یہ ڈس انفارمیشن آپریشن خفیہ نیٹ ورک کےذریعے لانچ کیاگیا،جس کا آغاز مبینہ طور پر ایران سے منسوب جعلی میڈیا پلیٹ فارمز اور گھوسٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹس سے کیا گیا۔

رپورٹس میں بتایاگیا ہےکہ اس مہم کے تحت پاکستان پر امریکا کےلیے تیل ترسیل جیسے بےبنیاد الزامات بھی عائد کیے گئے تاکہ نفرت انگیز پروپیگنڈے کو تقویت دی جا سکے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانہ نے واضح کیا ہےکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنےوالا HosseinNejat1@ نامی اکاؤنٹ مکمل طور پر جعلی ہے اور اس کا ایران کے کسی سرکاری ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔سفارت خانے نے پاکستان پر لگائےگئے بےبنیاد الزامات کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیتےہوئے سختی سے مسترد کیا ہے۔ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ جعلی اکاؤنٹ نے پاکستان پر الزام عائد کیاکہ وہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل کرکے ایران کے دشمن ممالک کو فروخت کررہا ہے،جو مکمل طور پر گمراہ کن ہے۔

 

Back to top button