امریکا نے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

امریکا نےپاکستان میں سفر  پر  اپنے شہریوں کیلئےٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

ٹریول ایڈوائزری امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف قونصلر افیئرز  نے جاری کی ہے۔ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو پاکستان کےسفرپر نظرثانی کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ امریکی شہری خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سفر سےگریز کریں۔پاکستان میں انتہاپسندگروہوں نےحملوں کی سازشیں جاری رکھی ہوئی ہیں، بلوچستان اور خیرپختونخوا میں دہشت گرد حملے معمول ہیں، پاکستان میں بلا اجازت احتجاج کی اجازت نہیں، پاکستان میں احتجاج کے قریب پائے جانے پر تفتیش کا سامنا ہوسکتا ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ امریکی شہریوں کو مظاہروں میں حصہ لینے پر حراست میں لیا جاچکا ہے، امریکی شہریوں کوپاکستانی حکومت اور  فوج کےخلاف پوسٹ کرنے پر بھی حراست میں لیاجاچکا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق دہشت گردی میں شہریوں، فوج اور پولیس کو اندھادھندحملوں کا نشانہ بنایا جاچکا ہے، دہشت گرد ماضی میں امریکی سفارت کاروں اور سفارتی مقامات کو نشانہ بناچکے ہیں۔

Back to top button