امریکا نے ایرانی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پابندیاں ہٹا دیں

امریکا نے ایرانی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پابندیاں ہٹاتے ہوئے کی فروخت کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے ایرانی خام تیل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کے لیے نیا لائسنس جاری کیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق اس لائسنس کے تحت جہازوں پر لوڈ تیل کی فروخت کی اجازت ہوگی اور یہ لائسنس 19 اپریل تک فعال رہے گا۔

دوسری جانب ایران کا موقف ہے کہ عالمی منڈی میں فروخت کے لیے کوئی تیل دستیاب نہیں ہے اور امریکی اقدام صرف خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے نفسیاتی اثرات پیدا کرنے کے لیے ہے۔

مشرق وسطیٰ جنگ کے اثرات، یورپ میں گیس کی قیمتیں دگنی،تیل 119 ڈالر پر جا پہنچا

خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے، خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں اور آئل ریفائنریز پر جوابی کارروائیاں، اور آبنائے ہرمز کی بندش نے عالمی منڈی میں تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، جس کے باعث عالمی سطح پر مہنگائی کا دباؤ محسوس کیا جا رہا ہے۔

Back to top button