امریکی فوج کا شام پر فضائی حملہ، القاعدہ سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد ہلاک

امریکی فوج نے شام میں کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ سے وابستہ ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی فوج نے شام میں فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد بلال حسن الجاسم مارا گیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بلال حسن الجاسم پر امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

امریکی حکام نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ برس 300 سے زائد داعش کے ارکان کو گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی امریکی فوج نے شام میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے تھے۔

Back to top button