امریکہ کی 4ریاستوں میں طوفان نے تباہی مچادی،23افراد ہلاک

امریکی کی 4 ریاستوں ٹیکساس، اوکلاہاما، آرکنساس اور کینٹکی میں طوفان نے تباہی مچادی،23افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق طوفان سے سب سے زیادہ ہلاکتیں آرکنساس میں ہوئی جہاں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ٹیکساس میں 7، کینٹکی میں 5 اور اوکلاہاما میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ورجینیا اور جنوبی کیرولائنا میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔سڑکیں زیر آب آگئیں جب کہ ٹرانسپورٹیشن اور مواصلات کا نظام بھی ٹھپ ہوگیا۔ معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف چین کے دورے پر روانہ
متاثرہ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ اسپتالوں، میونسپل اداروں اور فائر بریگیڈ کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ مزید دو روز جاری رہ سکتا ہے۔ شہری بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔
