آبنائے ہرمز کھلے بغیر بھی ٹرمپ ایران کیساتھ تنازع ختم کرنے کیلئے تیار ہیں،  امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جاری تنازع کو ختم کرنے کے لیے تیار ہیں، چاہے آبنائے ہرمز فوری طور پر نہ بھی کھلے۔

 امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ نے اپنے قریبی مشیروں سے اس حوالے سے بات چیت کی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کا خیال ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے براہِ راست فوجی کارروائی کرنے سے جنگ طویل ہو سکتی ہے اور یہ متوقع چار سے چھ ہفتوں کی مدت سے آگے بڑھ جائے گی۔ حکام کے مطابق اگرچہ صدر کے پاس فوجی آپشن موجود ہیں، لیکن وہ اس وقت ترجیح نہیں دیے جا رہے۔

ایران کیخلاف جنگ میں نصف سے زائد اہداف حاصل کرلئے،نیتن یاہو

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی حکمت عملی یہ ہے کہ امریکا پہلے ایران کی بحری اور میزائل صلاحیت کو کمزور کرے، پھر سفارتی ذرائع سے تہران پر دباؤ ڈال کر آبنائے ہرمز کو کھلوایا جائے اور کشیدگی کم کی جائے۔ اگر ایران تعاون نہ کرے تو امریکا یورپ اور خلیجی اتحادیوں کے ذریعے دباؤ بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو ایران کے اہم شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

Back to top button