ٹرمپ ایران کے خلاف فیصلہ کن آپشنز چاہتے ہیں،امریکی اخبار

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف فیصلہ کن آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

اخبار نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی لڑاکا طیارے مشرقِ وسطیٰ پہنچ چکے ہیں، جب کہ ایک امریکی ایئرکرافٹ کیریئر بھی خطے کی جانب روانہ ہو رہا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ ایران کے خلاف سخت اور فیصلہ کن اقدامات کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران اسرائیل میں سابق امریکی سفیر ڈان شپیرو نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ آئندہ ہفتوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

سابق امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ جلد امریکا کا ایک بڑا بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ میں موجود ہوگا، جو نہ صرف ایران پر ممکنہ حملے کو آسان بنائے گا بلکہ ایران کی جانب سے کسی ردِعمل کی صورت میں دفاعی تیاریوں میں بھی مدد فراہم کرے گا۔ ان کے مطابق امریکا ایرانی فورسز پر مزید حملے بھی کر سکتا ہے۔

Back to top button