امریکی عہدیدار نے ایران میں ایف 35طیارہ مارگرائےجانےکی تصدیق کردی

امریکی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے ایف-35 طیارہ مار گرایا ہے جس کے پائلٹ کی تلاش کا کام جاری ہے۔
ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے نیویارک ٹائمز کو یہ بات نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ایران میں تباہ ہونے والے امریکا کے ایف-35 طیارے کے پائلٹ کی تلاش کے لیے امریکی ہیلی کاپٹرز اور طیاروں کی نچلی پروازیں جاری ہیں۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ کو بچانے کے لیے طیارہ گرنے کے بعد فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ پائلٹ نے طیارے سے چھلانگ لگا لی تھی لیکن اس کے بارے میں تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔
خیال رہے کہ تاحال امریکی حکومت نے تاحال ایف-35 طیارہ کے تباہ ہونے کی باضابطہ طور پر تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نے بھی پائلٹ کی تلاش میں جاری امریکی ریسرچ آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے تباہ ہونے والے امریکی لڑاکا طیارے کے ملبے کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔
