خارگ پر حملوں کے بعد امریکی تیل کی مارکیٹ میں بھونچال آگیا

ایران کے جزیرے خارگ پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی رپورٹ کے بعد امریکی خام تیل کی مارکیٹ میں بڑی ہلچل دیکھی گئی اور قیمت میں دو فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے تیل برآمد کے اہم مرکز جزیرہ خارگ پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی رپورٹس کے بعد امریکی تیل کے مرکزی معاہدے میں اضافہ ہوگیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا کے مئی میں ترسیل کے لیے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 114.71 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح جون میں ترسیل کے معاہدے میں انٹرنیشنل بینچ مارکیٹ برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا اور 110.22 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جب 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا تو ملک میں گیس کی قیمت میں 4.10 ڈالر فی گیلن کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جس سے غیرمعمولی اضافہ قرار دیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ ایران پر حملوں کے بعد یہ اضافہ 37 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
