امریکی صدر کا ایران میں گرنے والے طیارے کے ویپن آفیسر کو بازیاب کروانے کا دعویٰ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہےکہ ایران میں گرنےوالے ایف 15 طیارے کے ویپن آفیسر کو بھی بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں کے دوران امریکی فوج نے امریکی تاریخ کا سب سے جراتمندانہ ریسکیو آپریشن کیا، جس میں درجنوں طیارے اور جدید ہتھیار استعمال کیے گئے،زخمی افسر کی حالت خطرے سے باہر ہے،ایک روز قبل ایک اور امریکی پائلٹ کو بھی خفیہ طور پر ریسکیو کیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ دشمن کے علاقے میں دو الگ الگ کامیاب ریسکیو آپریشنز پہلی بار انجام دیے،ایرانی فضاؤں پر مکمل برتری حاصل ہے،یہ کامیابی پوری قوم کےلیے فخر کا لمحہ ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی فوج دنیا کی سب سے مضبوط اور پیشہ ور فوج ہے،ہم جنگ لڑنےوالے کسی امریکی کو پیچھے نہیں چھوڑیں گے،اس وقت تمام امریکیوں،ریپبلیکنز اور ڈیموکریٹس کو متحد ہوناچاہیے۔
