ایران کے ہتھیار نہ ڈالنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مایوس

ایران کے خلاف بڑی فوجی اور بحری طاقت کے باوجود ہتھیار نہ ڈالنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مایوس ہیں۔

صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ صدر نے ان سے استفسار کیا کہ اتنی عسکری موجودگی اور دباؤ کے باوجود ایران ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیوں نہیں کر رہا۔ انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کیوں یہ اعلان نہیں کرتا کہ اسے ہتھیار نہیں چاہیے، حالانکہ امریکا نے خطے میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا دی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہو چکے ہیں، تاہم ابھی تک کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب، امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی طاقت مزید بڑھا رہا ہے اور مزید ایک امریکی طیارہ بردار جہاز (ایئر کرافٹ کیریئر) ایران کی جانب بھیجا جا رہا ہے تاکہ خطے میں دباؤ بڑھایا جا سکے۔

Back to top button