امریکی نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر

امریکی عدالت نےنومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی جج نے کاروباری معلومات میں جعلسازی سے متعلق مقدمے میں ٹرمپ پر فرد جرم برقراررکھی اور سزا سنانے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقررکردی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ نومنتخب صدرکو جیل کی سزا ممکنہ طورپر نہیں سنائی جائےگی۔
امریکا:گاڑی ہجوم پر چڑھانے والے شخص کی شناخت ہوگئی،کار سے داعش کا جھنڈا بھی برآمد
دوسری جانب ریپبلکن رہنما کی جانب سےڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عدالتی فیصلےپر اپیل دائر کیے جانےکا امکان ہے۔
واضح رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار دیے جانے کے باوجود صدر کی حیثیت سےخدمات انجام دینےوالے امریکا کے پہلے صدر ہوں گے۔
