امریکی صدر قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالرز کے لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قطر کےشاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالرز مالیت کےلگژری جہازکا تحفہ قبول کرنےکے لیے تیار ہیں، جسے وہ بطور ایئرفورس ون استعمال کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ امریکی صدر قطر سے لگژری جیٹ قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، اس لگژری جیٹ کی مالیت 40 کروڑ (400 ملین) ڈالرز ہے،اس تحفے کا اعلان آئندہ ہفتے ٹرمپ کے دورہ قطر میں کیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ غیر ملکی حکومتوں کے تحائف ہمیشہ قانون کے مطابق قبول کیے جاتےہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ممکنہ طور پر قطر کےشاہی خاندان سے لگژری جیٹ قبول کرےگی، جوکسی غیر ملکی حکومت کی طرف سے اب تک کا سب سے قیمتی تحفہ ہو سکتا ہے۔

Back to top button