امریکہ کی جانب سے چین پر عائد 104 فیصد ٹیرف نافذ العمل ہو گیا

امریکی صدرکی جانب سےچین پر عائد 104 فیصد تجارتی ٹیرف نافذ ہوگیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کےمطابق چینی ٹیرف کے جواب پر امریکی صدرکی جانب سےچین پرعائد کردہ 104 فیصد ٹیرف آج سےنافذ العمل ہوگیا ہے۔
چین : صوبہ ہیبائی کے نرسنگ ہوم میں آتشزدگی ، 20 افراد ہلاک
رپورٹ کےمطابق امریکی صدرنےچینی درآمدات پرفروری اورمارچ میں 10۔10 فیصدڈیوٹی عائد کی،امریکی اضافی محصولات پر چین نے10 اپریل سے امریکی مصنوعات پر 34 فیصد جوابی ٹیرف کا اعلان کیا جس کےبعدجوابی ٹیرف کےاعلان پرٹرمپ نے چین پرمزید 50 فیصد محصولات عائد کیے۔
امریکا کی جانب سےعائد کردہ مزید 50 فیصد ٹیرف سے چینی مصنوعات پرمجموعی محصولات اب 104 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔
