خلیجی ممالک کے شہری علاقوں پر حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے، ایرانی وزیرخارجہ
18 مارچ, 2026

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں شہری علاقوں کے قریب ہونے والے حملوں کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔
عرب ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں عراقچی نے بتایا کہ امریکی افواج نے فوجی اڈوں سے نکل کر شہری علاقوں اور ہوٹلوں کے قریب منتقل ہونا شروع کر دیا ہے، جس کی وجہ سے بعض مقامات بھی نشانے پر آئے ہیں جو عام آبادی کے قریب ہیں۔
ایران کے قطر، یواے ای، کویت، سعودی عرب اور بحرین پر میزائل اور ڈرون حملے
ان کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں امریکی افواج یا ان کی تنصیبات موجود تھیں، انہیں نشانہ بنایا گیا، اور ممکن ہے کہ ان میں سے کچھ مقامات شہری علاقوں کے قریب ہوں۔ اس کے نتیجے میں خطے کے ممالک اور ان کے عوام کو نقصان اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
18 مارچ, 2026
