امریکی پابندیوں کا پاکستان پر کوئی اثر نہیں ہوگا : ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ملک کا دفاع کرناہمارا بنیادی حق ہے،امریکی دباؤ پر پاکستان کادفاع کمزور نہیں کر سکتے۔ امریکی پابندیوں کا پاکستان پر اثر زیرو ہوگا۔

سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہاکہ امریکا کی پابندیاں کوئی نئی چیز نہیں اور نہ ایسی چیزوں سے پاکستان پرکوئی اثر پڑتا ہے،پاکستان نےجب سے جوہری پروگرام کی کوشش کی امریکا نے پابندیاں لگائیں۔

ملیحہ لودھی نے کہاکہ اپنا دفاع کرنا مضبوط کرناہمارا بنیادی حق ہے،ہماری پوری توجہ بھارت پر ہے،کسی اور ملک پر نہیں،امریکی پابندیوں سے ہماری پالیسی پر اثر نہیں پڑتا۔

انہوں نےکہا کہ امریکا نے بھارت پر کبھی اس قسم کی پابندی نہیں لگائی،ان کا میزائل پروگرام تو بہت ایڈوانس ہے،یہ امریکا کا امتیازی رویہ ہے،ان پابندیوں کا پاکستان پر اثر زیرو ہوگا۔

ملیحہ لودھی کاکہنا تھاکہ پاکستان امریکا کی ترجیحات میں شامل نہیں،ٹرمپ کی خارجہ پالیسی میں چین اہم ہوگا اور جب سے امریکا افغانستان سےنکلا ہے تب سے پاک امریکا تعلقات دوراہے پر کھڑےہیں۔

اسحٰق ڈار کے بطور نائب وزیر اعظم عہدے کے تحفظ کےلیے رولز آف بزنس میں ترمیم

انہوں نے کہاکہ امریکا کے پاکستان سے امتیازی سلوک پر کوئی پاکستانی حمایت نہیں کر سکتا،پاکستان کےجوہری پروگرام پر نہ کوئی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہو سکتی ہے نہ ہونی چاہیے۔

Back to top button