ایران میں زمینی فوج اتارے بغیر بھی مقاصد حاصل کرسکتے ہیں: امریکی وزیر خارجہ

 

 

 

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ہم ایران میں زمینی فوج اتارے بغیر بھی اپنے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں, آبنائے ہرمز بند کرنا خطرناک ہے،ضروری ہے کہ دنیا کے پاس ایک منصوبہ موجود ہو، خدشہ ہےکہ ایران آبنائے ہرمز کےلیے ٹول سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔

فرانس میں جی سیون وزرائے خارجہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران میں فوجی مقاصد حاصل کرنے کے باوجود بھی آبنائے ہرمز کھلی رکھنا ایک ‘فوری چیلنج’ بن سکتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا جنگ ختم ہونے کے بعد آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر بین الاقوامی تعاون حاصل کرے گا، خدشہ ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کےلیے ٹول سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا منتظر ہےکہ مذاکرات میں ایران کی نمائندگی کون کرےگا؟لیکن ایران میں زمینی فوج اتارے بغیر اپنے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں۔

 

Back to top button