امریکی وزیرخارجہ نے ایران کے ساتھ معاہدے کومشکل قرار دیدیا

امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ جاری جوہری معاہدے کے کسی حتمی نتیجے تک پہنچنے کو بہت مشکل قرار دیدیا۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ہنگری کے دورے پر وزیرِاعظم وکٹر اوربان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ ایران کے ساتھ معاملات اس لیے پیچیدہ ہیں کیونکہ وہاں ہم ایسے سخت گیر شیعہ مذہبی رہنماؤں سے بات کر رہے ہیں جو ملکی فیصلے بین الاقوامی سیاست یا جغرافیائی حقائق کو مدنظر رکھ کر نہیں بلکہ مذہبی عقائد کی بنیاد پر کرتے ہیں۔
مارکو روبیو کا مزید کہنا تھا کہ امریکا سفارتی کاری کے ذریعے ایران کے ساتھ ایسے معاہدے کے لیے تیار ہے جو ہمارے خدشات کو دور کرسکے تاہم اس کے بارے میں غیر ضروری خوش فہمی کا مظاہرہ نہیں کرسکتا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ماضی میں بھی حقیقی اور پائیدار معاہدے کرنا مشکل ثابت ہوا ہے اور اس بار بھی حالات اب تک بہت حوصلہ افزا نہیں ہیں۔
