پاکستان کے تعاون اور غزہ امن بورڈ میں شمولیت کو سراہتے ہیں،امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کپا ہے کہ پاکستان کے تعاون اور غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کو سراہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں غزہ امن بورڈ کے اجلاس کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
غزہ امن بورڈ کا اجلاس، وزیر اعظم شہباز شریف کی عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں
ملاقات کے بعد مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آج ان کی وزیراعظم شہباز شریف سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ان کے مطابق بات چیت میں پاک امریکا اسٹریٹجک تعلقات، اہم معدنی وسائل (کریٹیکل منرلز)، ترقیاتی تعاون اور انسدادِ دہشت گردی سمیت مختلف امور زیرِ بحث آئے۔
فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین کا مکمل حق ہونا چاہیے،وزیراعظم
امریکی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ وہ امریکی صدر کی جانب سے غزہ امن منصوبے میں پاکستان کے تعاون اور بورڈ آف پیس میں شمولیت کو سراہتے ہیں، اور اسے خطے میں امن کے فروغ کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔
