امریکی وزیر جنگ نے آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو برطرف کردیا

 

 

 

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے چیف آف آرمی سٹاف، جنرل رینڈی جارج سے استعفیٰ طلب کیا تھا جنہیں اب عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کےمطابق وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ ایسا آرمی چیف دیکھنا چاہتےہیں جو فوج سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خود ان کے وژن پر عمل کرسکے۔

جنرل رینڈی جارج، بائیڈن دور کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے سینئر ملٹری اسسٹنٹ بھی رہےتھے۔وہ پہلی خلیجی جنگ،عراق اور افغانستان کی جنگوں میں بھی شریک رہے ہیں۔

عام طور پر امریکا میں آرمی چیف آف سٹاف چار سال کےلیے مقرر کیاجاتا ہے، تاہم 2023ء میں سینیٹ سے توثیق حاصل کرنےوالے رینڈی جارج کو 2027ء تک یہ عہدہ سنبھالنا تھا۔

وائس چیف آف سٹاف کرسٹوفر لانیو جوکہ ہیگسیتھ کے ملٹری ایڈ رہےہیں وہ قائم قام آرمی چیف آف سٹاف کا عہدہ سنبھالیں گے۔

 

Back to top button