امریکا نے وینزویلا کا500ملین ڈالر کا تیل فروخت کردیا

وینزویلا کے تیل کی 500 ملین ڈالر کی پہلی باضابطہ فروخت مکمل کر لی ہے اور تیل کی مزید فروخت آئندہ دنوں میں متوقع ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم تیل کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے جو وینزویلا تیل کے انفرا اسٹرکچر، بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار اور مائل ہیں۔

واضح رہے امریکا نے 3 جنوری کو وینزویلا میں فوجی کارروائی کی تھی جس میں صدر مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں انہیں امریکی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

دوسری جانب امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے  خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر  کرچکے ہیں۔ ٹرمپ کی پوسٹ کے مطابق جنوری 2026 سے وہ جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے عبوری صدر کے طور پر کام کر رہے ہیں جبکہ ان کی پوسٹ میں جے ڈی وینس کو وینزویلا کا قائم مقام نائب صدر بھی قرار دیا گیا ہے۔

Back to top button