امریکی سینیٹر چک شومر نے ایران کے خلاف جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر نے ایران کے خلاف جاری جنگ کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سینیٹر شومر نے سوشل میڈیا پر کہا کہ "اب بہت ہو گیا، اس جنگ کو ختم کیا جائے۔ انسانی جانیں خطرے میں ہیں اور اربوں ڈالر ضائع ہو رہے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ جنگ کے اثرات امریکی عوام پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے ملک میں پیٹرول کی قیمت 3.94 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے۔
چک شومر نے مزید کہا کہ ریپبلکن سینیٹرز بھی مشرق وسطیٰ میں امریکا کی حکمت عملی سے پوری طرح آگاہ نہیں ہیں اور یہ واضح نہیں کہ وہاں حکومت حاصل کرنے کے مقاصد کیا ہیں۔
