امریکا نےائیرکرافٹ کیریئر کی طرف آنیوالاایرانی ڈرون مار گرایا

امریکی فوج نے بحیرہ عرب میں امریکی ائیرکرافٹ کیریئر کی طرف آنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا۔
رپورٹس کے مطابق امریکی ایف 35 طیارے نے ائیر کرافٹ کیریئر کی طرف آنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا۔
امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بحیرہ عرب میں ایرانی ڈرون امریکی ائیر کرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن کی طرف آنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکی ایف 35 سی لڑاکا طیارے نےدفاعی کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈرون مارگرایا ہے۔
سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ائیر کرافٹ کیریئر اور اس پر موجود عملے کے تحفظ کے لیے ایرانی ڈرون کو گرایا گیا، واقعے میں کسی امریکی فوجی یا فوجی ساز سامان کو نقصان نہیں پہنچا۔
