پاک بھارت جنگ بندی : بھارت کا انکار جھوٹا اور گمراہ کن ہے، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی صدر ڈونلذ ٹرمپ کے کردار سے متعلق بھارتی انکار کو جھوٹ اور گمراہ کن قرار دے دیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ بعض بیانات خود ہی اپنی حقیقت ظاہر کردیتے ہیں اور جدید دور میں حقیقت جاننے کےلیے کسی ایک بیان پر انحصار نہیں کیا جاسکتا۔

ٹیمی بروس نے کہاکہ بعض آراء غلط ثابت ہوتی ہیں اور صدر ٹرمپ نے اس معاملے کو واضح انداز میں پیش کیا ہے۔

ترجمان ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ نائب صدر جے ڈی وینس بھی پاک بھارت مذاکرات کا حصہ تھے اور ان کے کردار کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔

 نیتن یاہو کا دو ریاستی حل سے انکار، فلسطینیوں کی بے دخلی کی حمایت

یاد رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار پاک بھارت جنگ بندی میں اپنے کردار کا دعویٰ کرچکے ہیں، تاہم بھارتی حکومت مسلسل یہ دعویٰ کررہی ہےکہ پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ جنگ بندی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی میں مؤثر کردار ادا کرنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کےلیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

Back to top button